فصل کاٹنے کیلئے جانیوالے افراد پر مخالفین کا تشدد‘ 5شدید زخمی

  فصل کاٹنے کیلئے جانیوالے افراد پر مخالفین کا تشدد‘ 5شدید زخمی

  



کوٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود میں کماد کی فصل کاٹنے کی رنجش پر کلہاڑیاں اور سوٹے چل گئے،15 سے زائد مسلح افراد نے کماد کی فصل کاٹنے جانے والے افراد پر تشدد، ملزمان کے تشدد سے 5افراد شدید زخمی، زخمیوں (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوٹ چھٹہ کے علاقہ موضع گانمن سندیلہ کھوہ جتے والا میں کماد کی فصل کاٹنے کی رنجش پرفیض پرہانہ. محمد تحسین. محمد وسیم.محمد فہیم. محمد لعل. کریم بخش.شہباز احمد. محمد یوسف. عبدالکریم. محمد ایاز. محمد مہران. محمد احسان. محمد اجمل. محمد شکیل. محمد طاہر. محمد علی نے دھاوا بول دیا، بااثر فیض پرہانہ سمیت مسلح افراد نے کلہاڑیوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کرکے دو خواتین سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کردیا ملزمان کے تشدد سے خواتین کے بازو بھی ٹوٹ گئے زخمیوں محمد الطاف. محمد کاشف. محمد آصف. حسینہ بی بی. رخسانہ مائی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کردیا گیا متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے متاثرین کا کہنا ہے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر