باپ کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث بیٹے کا جوڈیشل ریمانڈمنظور

باپ کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث بیٹے کا جوڈیشل ریمانڈمنظور

  



ملتان (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پسند کی شادی کرنے سے منع کرنے پر والد کو پٹرول سے آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بیٹے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزم محمد شہباز کے خلاف اس کے والد سید نذر حسین نے جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم بیٹا جو کہ لاہور میں سی ایس ایس کی تیاری کر رہا ہے۔ چار روز قبل گھر واپس آیا اور پسند کی شادی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر گھر والوں نے منع کیا اور کہا کہ جہاں منگنی ہوئی ہے وہیں شادی بھی ہوگئی۔ اس وقت تو بیٹے نے خاموشی اختیار کی اور جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا تو باہر گیا اور پٹرول لے کر گھر میں داخل ہوا اور کہا کہ اگر پسند سے شادی نہیں کرنے دینی تو وہ گھر والوں کو جلا کر خودکشی کرلے گا۔ اسی اثناء درخواست گزار والد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے اور جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جوڈیشل ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...