زکریایونیورسٹی:4شعبوں کے چیئرمین تبدیل‘عبدالقدوس صہیب سربراہ اسلامیات مقرر

زکریایونیورسٹی:4شعبوں کے چیئرمین تبدیل‘عبدالقدوس صہیب سربراہ اسلامیات ...

  


ملتان(سٹاف رپورٹر)بہا الدین زکریا یو نیورسٹی کے چا ر شعبوں کے چیئرمین تبدیل کردئے گئے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے چار شعبوں کے چیئرمین تبدیل کردئے گئے ہیں جن کے نوٹیفکیشن جاری کردئے گئے ہیں،ان میں شعبہ ایگرانومی کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر ناظم لابر کو‘ شعبہ اسلامیات کے چیئرمین ڈاکٹر ادریس لودھی کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کو، شعبہ عربی میں خالی سیٹ پر ڈاکٹر عبدالرحیم کو اور شعبہ فاریسٹری میں پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد کو تین سال کیلئے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔
چیئرمین تبدیل