سیکرٹری اوقاف گلزار حسین شاہ کا دربارحضرت سخی سرور کا دورہ‘ زائرین کو فوری سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

  سیکرٹری اوقاف گلزار حسین شاہ کا دربارحضرت سخی سرور کا دورہ‘ زائرین کو فوری ...

  



سخی سرور (نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف پنجاب سید گلزار حسین شاہ نے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان ڈویڑن چوہدری طاہر احمد خان اور محکمہ اوقاف کے دیگر افسران کے ہمراہ سخی سرور کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے رقبوں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کا معائنہ کیا ہے. اور دربار سخی سرور کا وزٹ کرتے ہوئے سیکریٹری اوقاف پنجاب سید گلزار حسین شاہ نے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ہے. مزار اقدس پر چادر چڑھائی ہے. زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار. دربار سخی سرور جنوبی پنجاب کی بڑی درگاہ زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کریں. سیکرٹری اوقاف پنجاب سید گلزار حسین شاہ تفصیل کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب چیف ایڈمنسٹریٹرز اوقاف پنجاب سید گلزار حسین شاہ نے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان ڈویڑن چوہدری طاہر احمد خان ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف ڈیرہ شہباز احمد ڈویڑنل صدر اپیکا سید محمد ارشد مسرت عباس کے ہمراہ سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے دربار سخی سرور کے وقف رقبوں کا معائنہ کیا. زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد خان اور ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف ڈیرہ نے سیکرٹری اوقاف پنجاب گلزار حسین شاہ کو سرکاری رقبہ بارے میں بریفنگ دی. سیکرٹری اوقاف پنجاب سید گلزار حسین شاہ نے دربار سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات اور زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ہے. سیکرٹری اوقاف پنجاب گلزار حسین شاہ نے مزار اقدس پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا مانگی. سیکرٹری اوقاف پنجاب گلزار حسین شاہ نے درگاہ کی توسیع کے حوالے زائرین کے روٹس درگاہ کی عمارت اور اطراف مقامات کو تفصیلی چیک کیا. افسران نے سیکرٹری اوقاف کو بریفنگ دی. اس بعد سیکریٹری اوقاف پنجاب گلزار حسین شاہ نے زائرین کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان آفس کا دورہ کرتے ہوئے سی سی ٹی کنٹرول روم کا معائنہ کیا. سیکریٹری اوقاف پنجاب گلزار حسین شاہ نے مجاوران زائرین مقامی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل بارے میں دریافت کیا. مجاوران نے بہترین کارکردگی پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان ڈویڑن چوہدری طاہر احمد خان بارے میں سیکرٹری اوقاف پنجاب کو آگاہ کیا. جس سید گلزار حسین شاہ نے اطمینان کا اظہار کیا سیکرٹری اوقاف پنجاب گلزار حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دربار سخی سرور جنوبی پنجاب کی بڑی درگاہ ہے. زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دربار سخی سرور پر خصوصی توجہ ہے. درگاہ کی توسیع اور دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے میں پروسیس جاری ہے.

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر