گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقاتیں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقاتیں باہمی ...

  



ملتان‘ صادق آباد (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انصاف بزنس فورم حکومت(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کے دایاں بازو کے طور پر کام کررہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انصاف بزنس فورم کے صدر فہد اسحاق سانگی سے ملاقات کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جس طرح ملکی معیشت کی بحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کی سربلندی کے لئے جدوجہد کررہی ہے پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں اس موقع پر فہد اسحاق سانگی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی کو نیب سے الگ کرکے بہت اچھا اقدام اٹھایا جس پر تاجر برادری ان کی مشکور ہے امید ہے کہ قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز اس سال میں ضرور ختم ہونگے اور پاکستان ترقی کی نئی منازل کو چھوئے گا سال2020ء عوامی امیدوں و توقعات کی کامیابی کا سال ہوگا۔ جبکہ صادق آباد کی ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد آصف کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات‘موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کے دوران کہاکہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی کو ہر طرح سے ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی اقتصادی بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

چوہدری سرور

مزید : ملتان صفحہ آخر