5جنوری سے بارشوں‘برف باری کا سسٹم داخل ہونے کا امکان

    5جنوری سے بارشوں‘برف باری کا سسٹم داخل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ملک بھر میں حالیہ شدید سردی کی لہر نے 25سال کا ریکارڈ توڑ دیا ھے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہے گی اور اس کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے 5-6 جنوری سے بارشوں اور برف باری کا ایک سسٹم ملک میں داخل ھو رھا ھے جس سے پورے پنجاب میں بالخصوص اور سارے پاکستان میں بالعموم بارشیں برف باری شدید دھند اور شدید سردی کی لہر روز مرہ کے کام کاج کو متاثر کر سکتی ڈسٹرکٹ رحیم یار خان اور پنجاب میں ٹمپریچر نقطہ انجماد (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سے نیچے جانے کا امکان ہے۔شمالی پنجاب اور وسطیٰ پنجاب میں درجہ حرارت منفی2تک گر سکتا ھے اور بارش 15سے25ملی لیٹر تک ھو سکتی ھے یہ سردی کی شدید لہر بالعموم جنوری کے پورے مہینے رھے گی مگر 15جنوری سے اسکی شدت کچھ کم ھو جائے گی اس لیئے شہریوں کو سفارش کی گئی ہے کہ بروقت سردی کی شدت سے بچنے کا اہتمام کریں آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔