ملتان‘ دھند‘ موسم کی خرابی‘ بیشتر پروازیں تاخیر کا شکار

ملتان‘ دھند‘ موسم کی خرابی‘ بیشتر پروازیں تاخیر کا شکار

  


ملتان(نیوز رپورٹر) شہر و گرد و نواح میں ایکبار پھر دھند کے ڈیرے، ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، ریاض سے ا?نے والی پرواز کو لاہور ڈائیورٹ کر دیا گیا، جسے موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان واپس اتارا گیا، تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں رات کے اوقات میں دھند کے باعث انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ ا?پریشن چند گھنٹے تک،معطل رہا جس کی وجہ سے ریاض سے ملتان ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 739 کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

جسے موسم بہتر ہونے کے بعد دن 11 بجے ملتان واپس اتارا گیا، اسی طرح دوبئی سے ا?نے اولی دو غیر ملکی ایئرلائن اور نجی ایئرلائن کی پروازیں دو گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی،جدہ سے ملتان ا?نے والی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے ملتان ا?ئی اسی طرح دوبئی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تاخیر سے روانہ یوئی، جدہ جانے والی پرواز بھی تین گھنٹے لیٹ روانہ ہوئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پریشانی کا سامنا رہا۔
تاخیر کا شکار