فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان سمیت مختلف اضلاع میں چیکنگ‘4پوائنٹس سر بمہر

  فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان سمیت مختلف اضلاع میں چیکنگ‘4پوائنٹس سر بمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال، ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 4فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا۔ متعددفوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1لاکھ 49 ہزار 500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مٹھائی کی تیاری میں کیمیکلز،کھلے رنگوں کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ماحول کی بناء پراحمد ریوڑی سویٹس کو سیل کردیا۔اسی طرح ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج،صفائی کے ناقص انتظامات پر فوجی مصالحہ فیکٹری اورکریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈی جی خان میں چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر محبوب پان شاپ کو سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 68,000 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 81,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا،ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مصالحہ جات، کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
سر بمہر