چوری‘ ڈکیتی کی 24وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  چوری‘ ڈکیتی کی 24وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  



ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری 24 کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سا مان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق مخدوم رشید پولیس کے علاقے غریب ا?باد میں پانچ مسلح ڈاکو ایک فیکٹری میں داخل ہوئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نگران شوکت حسین اور منظور حسین کو رسیوں سے باندھ دیا ملزمان فیکٹری سے چار ہائی پاور موٹریں، چھ بیٹریاں اور ایک لاکھ روپے مالیت کی تاریں چھین کر فرار ہوگئے قطب پور پولیس کے علاقے میں یاسر علی اور زاہد بشیر کی دکانوں سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

اور دولت گیٹ پولیس کے علاقے میں معصوم شاہ روڈ پر حق نوازسے نقدی چھین لی گئی لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں محمد منیر سے ایک لاکھ 17 ہزار روپے چھین لئے گئے محمد جاوید نے کینٹ پولیس کو د رخواست دی کہ عبدالعزیز، محمد سعید اور محمد زاہد نے اس کے پلاٹ سے 80 ہزار روپے مالیت کی اینٹیں اور بجری چوری کر لی ہے کینٹ پولیس کے علاقے سے نیاز حسین اور دیگر 14 افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں غلام یاسین کے گھر سے گائے، قطب پور پولیس کیعلاقے سے امتیاز احمد کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد عاصم کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...