لاپتہ خاتون کی گھر میں مدفن لاش برآمد‘ شوہر قاتل نکلا

  لاپتہ خاتون کی گھر میں مدفن لاش برآمد‘ شوہر قاتل نکلا

  



بہاولنگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر عبدالرزاق کی سربراہی میں دیگر ملازمان پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے ایک ہفتہ کے قلیل عرصہ میں قتل کے مقدمہ کا ڈراپ سین کردیا۔ قتل ٹریس،مسمی محمد حسین مقتولہ کا خاوندہی سفاک قاتل نکلا، ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد،تفصیلات کے مطابق مورخہ 06دسمبر 2019کو محمد حسین ولد محمد شریف قوم آرائیں نے تھانہ پر تحریری درخواست پیش کی کہ اس کی بیوی مسمات شفیقہ بی بی اچانک گھر سے غائب ہو گئی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ہے۔وقوعہ کی بابت ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کو اطلاع دی گئی۔ڈی پی او بہاولنگر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر عبدالرزاق کی سربراہی میں دیگر ملازمان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔مسما ۃ شفیقہ بی بی کو ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیااور ہدایت دی کہ مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور اصل محرکات کو سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔پولیس تفتیشی ٹیم نے جدید اور روائتی تفتیش کے ہر طریقہ کو اپنایا،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ماڈرن ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لاتے ہوئے مسماۃشفیقہ بی بی کی پتہ براری کی گئی۔تفتیشی ٹیم کو حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے جانچ پڑتال کے دوران کچھ شواہد سامنے آنے پرشک گزرا اور مقتولہ کے خاوند محمد حسین کو شامل تفتیش کیا۔مدعی محمد حسین نے دوران تفتیش دریافت میں انکشاف کرتے ہوئے اعتراف جرم کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو آہنی راڈ سے قتل کرکے اپنے گھر کے کمرہ میں دفن کرکے گمشدگی کا ڈرامہ رچایاہے۔ملزم کے انکشاف پرمقتولہ کی نعش اس کے رہائشی کمرہ سے نکالی گئی۔مقتولہ شفیقہ بی بی کے بھائی سعید احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 481/19بجرم 302/34 ت پ تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر درج رجسٹرڈ کرکے نعش مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ یہ مقدمہ پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنا ہوا تھا، ڈی پی او قدوس بیگ نے سفاک قاتل ملزم کی گرفتاری پر تفتیشی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

لاپتہ خاتون

مزید : ملتان صفحہ آخر