شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ‘ فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ‘ فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  



ماچھیوال(نمائندہ پاکستان) نواحی چکوک کے رہائشی حساس اداروں کے دو جوان شہید دونوں جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 549ای بی کے رہائشی ملک نزیر احمد لنگڑیال کا شادی شدہ تین بچوں کا پاک فوج کا ڈرائیور محمد یوسف دوران ڈیوٹی سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں چک نمبر 563ای بی کے رہائشی محمد اسحاق آرائیں کا بیٹا کراچی رینجرز میں بطور صوبیدار حق نواز ڈیوٹی سر انجام دے رہا(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

تھا کہ گزشتہ دنوں ڈاکووں کا پیچھا کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگیا تھا اور کراچی ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملا جس پر انکے آبائی گاؤں میں نماز جنازہ ادا کر دیا گیا دونوں جوانوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں کرنل اسماعیل، ملک نوشیر احمد لنگڑیال، محمد سہیل چوہدری اور پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد دونوں جوانوں کی آخری آرامگاہوں پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی بھی پیش کی گئی۔

نمازجنازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...