سال گزر گیا‘زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کو یونیفارم نہ مل سکیں 

         سال گزر گیا‘زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کو یونیفارم نہ مل سکیں 

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کو یونیفارم نہ مل سکیں۔ مبینہ تاخیری حربوں کے باعث پورا سال گزر گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کو گزشتہ سال 2019میں یونیفارم فراہم نہیں کی جا سکیں۔کمیشن کے چکر میں تاخیری حربے استعمال (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کئے جارہے ہیں۔ اسی چکر میں سال2019بھی گزر گیا۔ اس صورتحال میں سکیورٹی سٹاف میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سکیورٹی گارڈز نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہر سال بروقت یونیفارم مل جاتی تھیں مگر 2019میں یونیفارم نہیں مل سکیں جس کے باعث وردی نہ ملنے کا بہانہ کرکے بیشتر سکیورٹی گارڈز غیر نمونہ یونیفارم میں گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے صورتحال کانوٹس لینے اور یونیفارم کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی حکام نے بتایا کہ 2018میں یونیفارم ملی تھیں مگر2019میں فراہم نہیں ہو سکیں تاہم اس سلسلے میں پراسیس جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی سکیورٹی عملے کو نئی یونیفارم فراہم کر دی جائیں گی۔

یونیفارم 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...