گھریلو جھگڑا‘ بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل‘ خاتون کی خود کشی 

گھریلو جھگڑا‘ بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل‘ خاتون کی خود کشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد‘ رحیم یار خان (نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا‘ حادثہ میں 6ماہ کی بچی چل بسی جبکہ خاتون نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق  سال نو کے آغاز پر ہی خون سفید ہو گیا بھائی نے بھائی کی جان لے لی تفصیلات کے مطا بق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے اپنے بھائی کو چھری کے وار کر کے ابدی نیند سلا دیا پولیس نے ملزم کے خلاف(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)


 مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ موٹرسائیکل جمپ لگنے کے باعث سڑک پر گر کر شدید زخمی ہونے والی 6ماہ کی کمسن بچی ہسپتال میں دم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی رہائشی6ماہ کی کمسن حفیظہ بی بی کو والد محمد جہانگیر موٹرسائیکل پربیٹھا کر جارہاتھاکہ جمپ لگنے لگنے کے باعث کمسن بچی سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سر پرلگنے والی گہری ضرب کے باعث حفیظہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 33 سالہ خاتون نے کالاپتھر پی کر خود کشی کر لی، تفصیل کے مطابق صادق آباد کی رہائشی 33 سالہ مدیحہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود مدیحہ بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی.
قتل