عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح‘ حسین جہانیاں گردیزی

  عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح‘ حسین جہانیاں گردیزی

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یونین کونسل کوہی والہ کے سابق چیئرمین راناوقارنثار نے صوبائی وزیرسید حسین جہانیاں گردیزی سے ملاقات کی اورعلاقے کی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

تعمیروترقی اورعوامی مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرسید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ خانیوا ل کے موقع پر ضلع خانیوال خاص طورپر تحصیل کبیروالہ عوامی مسائل اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی غوروخوص ہوا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع خانیوال کی ترقی کیلے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جس میں سکولوں کی اپ گریڈیشن،بنیادی ہیلتھ سنٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کوہی والہ میراگھر ہے اس کی محرومیوں کے خاتمے اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رانا وقارنثار جیسی عوامی قیادت ہمارے لیے باعث فخر ہے علاقے کی ترقی کیلے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیار کریں۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...