وزارت داخلہ نے 2020کیلئے سرکاری تعطیلات کی تفصیل جاری کردی

وزارت داخلہ نے 2020کیلئے سرکاری تعطیلات کی تفصیل جاری کردی

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) وزارت داخلہ نے سال 2020ء کے لیے ملک بھر میں عام تعطیلات کی تفصیلات جاری کردیں، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیلنڈر میں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

تہواروں سمیت دیگر چھٹیوں کی تفصیلات درج ہیں۔ کیلنڈر کے مطابق سال 2020ء میں 14 چھٹیاں ہوں گی، پہلی تعطیل یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بروز بدھ ہوگی جس کے بعد 23 مارچ بروز پیر یوم پاکستان کی چْھٹی، پھر تیسری تعطیل یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور، پھر ممکنہ طور پر عیدالفطر کی 3 تعطیلات 24، 25، 26 مئی بالترتیب اتوار، پیر منگل کو ہوں گی، عیدالاضحی کی چھٹیاں 31 جولائی، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار، جبکہ جشن آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز جمعہ کو ہو گی۔ عاشورہ محرم کی چھٹیاں 29 اور 30 ستمبر بروز منگل اور بدھ کو ہوں گی، میلاد النبیؐ کی چھٹی 29 اکتوبر بروز جمعرات منائی جائے گی، قائداعظم کا یوم پیدائش 25 دسمبر بروز جمعہ منایا جائے گا۔

سرکاری تعطیلات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...