پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی‘ مخدوم مرتضیٰ محمود

  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی‘ مخدوم مرتضیٰ محمود

  



صاد ق آبا(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ایم این ایزمخدوم سید مرتضیٰ محمود،مخدوم سید مصطفی محمود،ضلعی صدر پیپلر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

پارٹی سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ،سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 267رانا طارق محمودخاں،سابق ایم پی اے شیخ عزیز اسلم،میاں حسن انور شیخ،ملک احمد علی بھٹونے سروے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی ملکی استحکام تعمیر و ترقی امن وسلامتی اور ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زراری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی اور جمہوریت کے مضبوط استحکام کے لئے قربانیاں دے کر ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کی فلاح ترقی اور پاکستان کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے پیش نظر مہنگائی بے روز گاری،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مڈل کلاس طبقہ مکمل طور پر ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکا ہے حکومت کے جھوٹے دعوؤں نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس نہ کوئی ویژن ہے اور نہ ہی عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے،پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاقی میں اپنی حکومت بناکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

مرتضیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...