امت کے زوال کی وجہ روحانیت سے دوری ہے‘ محمد نواز القادری
ملتان‘ وہاڑی (سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین (دربارِ عالیہ حضرت سخی سلطان باھوؒ) برانچ ملتان کے زیر اہتمام میلاد مصطفےٰ و حق باھوؒ کانفرنس کا پروگرام انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)
صاحبزادہ حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب نے فرمائی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،دربارشریف سے آئے ہوئے مہمان نعت خواں صوفی غلام شبیر اوررمضان سلطانی نے آقاعلیہ الصلوۃ والسلام کی شان اقدس میں مدح سرائی کی۔نقابت کے فرائض عامر طفیل صاحب نے سر انجام دیے اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلی اصلاحی جماعت حاجی محمد نواز القادری نے کہا کہ روحانی بیداری سے امت مسلمہ متحد ہو گی۔آج امت کے زوال کی وجہ روحانیت سے دوری ہے صوفیانہ حلقے جن میں ذکر الہی کی دعوت دی جاتی ہے ہماری روحانی بیداری کا ذریعہ ہے۔کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین و چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ انسان کو تکلیف و راحت میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے آج انسان راحت کی چیزوں میں تو شکر ادا کرتا ہے لیکن تکلیف کی چیزوں میں شکر ادا نہیں کرتا یہ ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔انہوں نے کہا آج امت مسلمہ اخلاقی حوالے سے تاریخی زوال کا شکار ہے اور اس زوال کی بنیادی وجہ تہذیبی زوال ہے اور اس تہذیب کو بگاڑنے میں استعماری،یہودی سازشیں کار فرما ہیں جنہوں نے ہماری نوجوان نسل کے اخلاق کا جنازہ نکال دیا ہے آج نوجوان نسل جنسی بے رہ روی،فحاشی وعریانی میں مبتلا ہو گئی ہے جس میں سوشل میڈیاکا بے تہاشا غیر اخلاقی استعمال ہے کہ آج کا نوجوان جنسی تسکین کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے لیکن ان جدید ذرائع سے قرآن و حدیث تصوف و روحانیت جیسے علمی خزانے سے محروم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا سے تمام بے حیائی کا مواد ہٹایا جائے اور ہمارے تمام تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے نقصانات کے متعلق تعلیمات دی جائیں اور روحانی تعلیمات کو کالجز و یونیورسٹیز کے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا پچھلے دو سو سال سے جس جنسی بے رہ روی کے لٹریچر کو عام کیا گیا اس کو سوشل میڈیا نے عروج تک پہنچایا ہے اور اس میں پوری دنیا کی ا این جی اوز نے فنڈنگ کی ہے مزید ان کا کہنا تھاکہ منٹو کا لٹریچر جنسی تعصب کا شکا ر ہے لیکن ہمارے تعلیمی اداروں میں اس کو ایک ہیرو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ عورت کا زیور حیا ء ہے یہ ظاہری زیورات کی نمائش اس کی عزت نہیں اور آج ہمارے معاشرے میں عورت کو علم سے دور رکھا گیا ہے اور یہ علم قرآن و حدیث ہے اور اس علم کا حاصل کرنا ہر مرد و عورت پہ فرض ہے اور ہمارا معاشرہ تب سنور سکتا ہے جب ہماری عورتیں دینی تعلیم سے مزین ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان اس وقت تک کوئی مقام حاصل نہیں کر سکتا جب تک اپنے نفس کے خلاف مجاہدہ نہیں کرتا کانفرنس میں مہمان خصوصی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام کی غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے آج اصلاحی جماعت دربار عالیہ حضرت سلطان باھوؒ کے دربار سے جو مشن لے کر چلی ہے یہ اسلام کا صحیح رخ ہے اور اس کو پوری دنیا میں پھیلانا چاہئے اور انہوں نے صاحبزادہ سلطان محمد علی اور سلطان احمد علی کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اہلیان ملتان کوخطاب کی صورت میں بہت بڑا علمی خزانہ عطاء کیا۔ کانفرنس میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی جاوید انصاری،چیئرمین ایم ڈی اے ملتان رانا عبد الجبار،چوہدری ذوالفقار احمد سدھو اٹارنی جنرل ہائیکورٹ،سابق جج ڈرگ کورٹ اللہ دتہ کاشف بوسن،سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان سید اطہر حسن شاہ بخاری،رانا معراج خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان وسیم ممتاز،ملک خورشید نانڈلہ،محمد حسین تھیم،شیخ عرفان،ملک عدنان،رانا امجد،سردار محمد حسین،رانا محمد سرفراز شوکت،رانا عبد الرزاق ایڈووکیٹس ہائیکورٹ،عبد الرحمن خاکوانی،خضر حیات مہے،فیصل شادی خیل،مولانا سعید احمد فاروقی سمیت ہر طبقہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی۔ دریں اثنا چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ جنرل سیکرٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ مسلمان جہاں بھی ہیں وہ اضطراب میں ہیں جس کی وجہ اْن میں علم کا اْٹھ جانا ہے اور اس کے علاوہ اْن میں سے اخلاقی اقدار کا ختم ہو جاناہے مسلمان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ قیامت کا دن ضرور ا?ئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم و العارفین ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ میلاد مصطفی?و حق باہو کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میلاد میں ضلعی صدر راؤ محمد عاطف ضلعی خادم محمد مدثر علی جنرل سیکرٹری حکیم اکبر علی سمیت علماء کرام، تاجر، وکلاء،سیاسی و سماجی رہنماء وں اورمعززین شہر کی کثیرتعداد شریک ہوئی انہوں نے حضور اکرم? کی قیامت کے بارے میں بتائی گئی نشانیوں کے بارے میں فرمایا جب حیاء و ایمان اْٹھ جائے،شراب و زنا عام ہو جائے،گانا بجانے والی لڑکیاں اور ا?لات عام ہو جائیں لو گ اپنے اولین ا?ئمہ اکرام پر زبان درازی کریں جب علمِ دین کو عللمِ دنیا پہ ترجیح دی جانے لگے تو ا?پ? نے فرمایا جب تم یہ دیکھو تو قیامت کے لئے تیار ہو جاؤ ا?ج والدین اپنے بچے کو ڈاکٹر وکیل اور افسر بنانے پر تو فخر کرتے ہیں لیکن کوئی باپ اپنے بیٹے کو عالمِ دین بنانے کو ترجیح نہیں دیتاہمارے ہاں گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کلچراور ہم جنس پرستی جیسے قبیح عمل کوانٹرٹینمٹ میڈیا کے ذریعے فروغ دیا جارہا ہے ا?خر میں ا?قادو جہاں محمد مصطفی? کی ذات اقدس پر درود سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اس موقع پر سرپرست عالیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان محمدعلی نے پاکستان،امت مسلمہ کی سلامتی اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
روحانیت