یوٹرن خان نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ احمد محمود

  یوٹرن خان نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ احمد محمود

  



ملتان (سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود،جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ،سیکرٹری تعلقات عامہ نفیس انصاری،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی،ایم پی سے علی حیدر گیلانی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران 2020ئمارچ سے پہلے ہی عوام ان کو کوئیک مارچ کردے گی موجودہ حکمرانوں نے قوم پر مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے یوٹرن خان نے قوم کو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں دیا ملکی حالات دن بدن نیچے جارہے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ہیں اور حکمران سوائے اپوزیشن کو انتقامی کاروائیوں سے دبانے کے کوئی کام نہیں کررہی تبدیلی کا نعرہ ہوا کا غبارہ ثابت ہوا ہے 2020ء کے پہلے دن کا حکمرانوں کا قوم کو دیا ہوا تحفہ یاد رہے گا گالی کی سیاست نے حکمرانوں کو پارلیمنٹ اور عوام سے دور کر دیا ہے بھکاری حکمرانوں نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے سی پیک منصوبے کو کھٹائی میں ڈال کرچین جیسے مخلص دوست سے بھی بیوفائی کرنے پر تلے ہوئے ہیں امریکہ کی غلامی کرنے والے حکمرانوں نے اپنی غیرت کا جنازہ نکال دیا ہے پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی مہنگائی کے بے قابو جن نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیاہے پی پی پی قیادت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے تیار ہے اور جلد اس سلسلہ میں قوم کو کال دی جائے گی بلاول کی قیادت میں جلد نااہل حکمرانوں سے قوم نجات حاصل کرے گی۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...