بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی‘پارکنگ فیس وصولی دھڑے سے جاری
ملتان(نمائندہ خصوصی)بلڈنگ بائی لاز کے مطابق شہرمیں موجودکمرشل پلازوں میں کارپارکنگ کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس بعض معروف پلازوں میں کارپارکنگ کی ٹوکن فیس لاگو کرکے روزانہ لاکھوں روپے لوٹے جارہے ہیں۔ ملتان میونسپل کارپوریشن اورکنٹونمنٹ بورڈ ملتان کینٹ کی حدود میں کار پارکنگ فیس وصول کرنا جرم ہے جس کے خلاف متعدد بار کارروائی کی گئی لیکن پیسوں کے لالچی پارکنگ ٹھیکیدار اپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملتان کینٹ کے معروف مال پلازہ میں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
ناجائز کارپارکنگ فیس وصولی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔ مبینہ ٹھیکیدار موٹرسائیکل کی مد میں فی کس20روپے اور کاروں کی مد میں فی کس30روپے ٹوکن فیس وصول کررہا ہے۔اسطرح ٹھیکیدار روزانہ ہزاروں روپے کما کر لے جاتا ہے۔ پلازے میں آنے والے موٹرسائیکل سوار اورکاروں کے مالکان امجد، کامران، دانش، ذیشان، شاہ زیب، احمد، محسن اور دیگر نے ناجائز پارکنگ فیس وصولی کے خلاف میڈیا کے توسط سے اسٹیشن کمانڈر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مال پلازہ میں ہونیوالی ناجائز کارپارکنگ فیس کو ختم کراکے متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پارکنگ فیس