ریگولرائزیشن کے کیس مکمل نہ  ہونے پر 13اساتذہ کی آج طلبی

ریگولرائزیشن کے کیس مکمل نہ  ہونے پر 13اساتذہ کی آج طلبی

  



ملتان(سٹاف  رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز ملتان نے ریگولرائزیشن کے کیس مکمل نہ ہونے پر 13اساتذہ کو آج طلب کرلیا۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 2012-14میں بھرتی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

 ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کیلئے ریکارڈ مانگاگیا تھا مگر 13اساتذہ نے تاحال ابھی کوائف جمع نہیں کرائے جن میں انعم ناز، کنول فردوس، بلقیس شفیع، ساجدہ پروین، عارفہ مسعود، عائشہ خٰالد، نورین ایوب، دلشاداختر، شمیم، سرفراز، فداالرحمان، بشیر احمد اور محمد یوسف شامل ہیں، ان اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج ڈی ای او کو صبح 9 بجے پیش ہو کروضاحت پیش کریں۔

آج طلبی 

مزید : ملتان صفحہ آخر