2019-20کی دوسری سہ ماہی  کا اختتام‘ 15کروڑ 92لاکھ مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کیا گیا 

2019-20کی دوسری سہ ماہی  کا اختتام‘ 15کروڑ 92لاکھ مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان ضبط ...

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان کسٹم کلکٹریٹ پریونیٹو نے دوسری سہ ماہی مالی سال2019-20 کے اختتام پر15کروڑ92لاکھ مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان اور گاڑیاں قبضے میں لے کرضبط(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

 کرلی،کلکٹرکسٹم کلکٹریٹ  ملتان پریونیٹو  محمد سلیم کی قیادت میں اینٹی سمگلنگ ا?رگنائزیشن نے بڑے پیمانہ پر نان کسٹم پیڈ سامان اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سامان ضبط کیا، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ کسٹم کلکٹریٹ ملتان نے رواں مالی سال 2019- 20میں سمگلنگ کے تدارک کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مشکوک راستوں پر کسٹم سٹاف کی پیٹرول کی اور فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو کی جانب سے تفویض کردہ 13کروڑ 32لاکھ روپے کا ہدف حاصل کرتے ہوئے 15کروڑ 92لاکھ روپے کا سامان و گاڑیاں ضبط کی،کسٹم ٹیموں کی جانب سے دوسرے سہ ماہی میں ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مالیت تفویض کردہ ٹارگٹ سے 20 فیصد سے زائد اشیا غیرقانونی نان کسٹم پیڈ اشیا پکڑی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 91فیصد زائدسامان پکڑا،کلکٹر کسٹم محمد سلیم نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہوئیانسداد سمگلنگ ڈویڑن میں اینٹی سمگلنگ ا?رگنائزیشن کودوبارہ منظم کرکے مو?ثر انتظامی اقدامات کیے اور ہر ڈویڑن میں اسسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹرکی سربراہی میں ہر ڈویڑن کواہداف  تفویض کئے گئے تھے،اس کے علاوہ  کسٹم عملے کو اسٹرٹیجک مقامات اور مختلف مقامات پر سٹاف تعینا ت کرکیسامان کی ا?مد ور فت کی  نگرانی کرتے ہوئے موثر ا?پریشن انجام دیئے  پکڑئے گئے سامان میں خشک پھلوں ا،ایل ای ڈی، 92گاڑیاں،ڈیزل، ٹائرز، کپڑے، غیرملکی کرنسی سمیت دیگر اشیا ضبط کی، کلکٹریٹ کی موثراور جارحانہ حکمت عملی کے پیش نظر سمگلنگ میں واضح کمی ہوئی ہے۔

نان کسٹم پیڈ 

مزید : ملتان صفحہ آخر