اداروں میں کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں‘ آسیہ کامل 

اداروں میں کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں‘ آسیہ کامل 

  



 نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)پاکستان ہماری پہلی محبت اور ترجیح ہے فیصلہ اور بات ایسی ہونی چاہیے جو ملک دشمنوں میں جگ ہنسائی کا سبب نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار صوبہ بہاولپور اتحاد کیا چیئر پرسن مسز آسیہ کامل نے میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری آرزؤں اور امنگوں کا محور ہے۔ہماری عزت اور وقار پاکستان کی وجہ سے ہے۔ ہمارا طرز عمل ایسا ہو جو ہمارے پیارے ملک پاکستان کے وقار میں اضافہ کا باعث ہو۔اداروں میں کسی قسم کا تصادم پاکستان کے حق میں نہیں۔کسی کے خلوص اور وفاداری میں شک نہیں کیا جا سکتالیکن ہمارا ہر عمل پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کا سبب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں ہمیں زیادہ سے زیادہ باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اور پوری قوم کو چاہیے کہ فرقہ واریت، تنظیموں و دیگر گروہوں میں خود کو تقسیم کرنے کی بجائے سب مل کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تا کہ پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور پاک وطن دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔

آسیہ کامل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...