ملتان: ریٹائر لائن سپرنٹنڈنٹ کے بھانے پر بجلی چوری‘ چھاپہ مار میپکو ٹیم یرغمال

ملتان: ریٹائر لائن سپرنٹنڈنٹ کے بھانے پر بجلی چوری‘ چھاپہ مار میپکو ٹیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ریٹائرلائن سپرنٹنڈنٹ کے بھانے پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری‘چھاپہ مارنے پر ساتھیوں کے ہمراہ ایس ڈی او سمیت میپکو ٹیم کو یرغمال بنا لیا‘ بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن انجینئر غلام مصطفی مجاہد نے ایس ای میپکو انجینئر میاں محمد انور کی ہدایت بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران چاہ گہنے والا19کسی بدھلہ روڈ ملتان پر ایک بھانے کی چیکنگ کی تو وہاں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی‘ چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ بھانہ ریٹائر لائن سپرنٹنڈنٹ فیاض احمد خان (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)


خاکوانی کا ہے۔ میپکو ٹیم کنکشن منقطع کرنے لگی تو ریٹائر ایل ایس فیاض احمد خان خاکوانی نے اپنے 3آدمیوں کے ہمراہ شدید مزاحمت کی اور بھانے کو اندر سے تالہ لگا کر ایس ڈی او انجینئر غلام مصطفی مجاہد‘ ایل ایس غلام عباس‘ ایل ایم مطیع الرحمن شاہ اور عبدالمجید کو یرغمال بنا لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس اثنا میں ایل ایس غلام عباس کی طرف سے 15پر کال کرنے پر پولیس کارروائی کے ڈر سے ملزمان نے میپکو ٹیم کو رہا کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری والا کنکشن ولید شاہ نواز کے نام سے لگا تھا اور بھانے میں 50سے زائد بھینسیں موجود تھیں اور عرصہ دراز سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ ریٹائر ایل ایس ہونے کے باعث میپکو سرویلنس ٹیمیں بھی فیاض احمد خان خاکوانی کے خلاف کارروائی سے گریزاں تھیں۔ بجلی چور  فیاض احمد خان خاکوانی نے اہم شخصیات سے اپنے تعلقات بتائے مگر ایس ڈی او انجینئر غلام مصطفی مجاہد نہ مانے اور بجلی چور ریٹائر ایل ایس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بجلی چوری‘کار سرکار میں مداخلت اور یرغمال بنانے پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو تحریری مراسلہ بھجوا دیا ہے۔