اسلام آباد یونائٹیڈ اور ریڈیوپاکستان کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد یونائٹیڈ اور ریڈیوپاکستان کے درمیان معاہدہ

  



لاہو ر(این این آئی) پاکستان سپرلیگ کی دو بار کی چمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ اور ریڈیوپاکستان کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔ اس حوالے سے لاہور میں ریڈیو پاکستان کے نورجہاں ہال میں ہونے والی تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی اور ڈی جی ریڈیو پاکستان مسز ثمینہ وقار نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں ہونیوالے میچز کے دوران ریڈیو پاکستان اسلام آباد یونائیٹڈ کی آواز بنے گا۔ پاکستان سپرلیگ کے تمام میچوں کا ملک میں ہونا خوش آئند ہے۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے علی نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ایونٹ شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے۔ ملک میں تمام میچز کے لیے ہم سب بہت پرجوش ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اس بار بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

معاہدے کی اس تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...