جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں نے 87بجلی چور قابو کرلئے

  جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں نے 87بجلی چور قابو کرلئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 87بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ8ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لاکھ32 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔4کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔یکم جنوری کو ملتان میں 7 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو7206یونٹس چوری کرنے پر148603 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 17 گھریلوصارفین کو20211یونٹس چوری کرنے پر287956روپے جرمانہ اور4 مقدمات درج، وہاڑی میں 11گھریلو (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

اورٹیوب ویل صارفین کو14946یونٹس چوری کرنے پر203530 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 2گھریلوصارفین کو2216یونٹس چوری کرنے پر40500 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 10گھریلو صارفین کو8609یونٹس چوری کرنے پر149620روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 2 گھریلوصارفین کو1047 یونٹس چوری کرنے پر15200 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 15 گھریلو اور کمرشل صارفین کو17083یونٹس چوری کرنے پر339580 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 7 گھریلوصارفین کو4952یونٹس چوری کرنے پر79480روپے جبکہ خانیوال میں 16گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو31836یونٹس چوری کرنے پر 567839روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...