ایس ایس بی ایک پہیہ سائیکل ریس کا انعقاد5جنوری کو ہوگا‘ملک بلوچ ملنگ

ایس ایس بی ایک پہیہ سائیکل ریس کا انعقاد5جنوری کو ہوگا‘ملک بلوچ ملنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)سندھ اسپورٹس بورڈ اور ہل پارک اسپورٹس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ون وہیل سائیکلنگ ریس اور بغیر فریم سائیکل ریس کا انعقاد بروز اتوار5جنوری2020ء کو ہوگا۔ چیف کوچ ملک بلوچ ملنگ کے مطابق یہ ایونٹ صبح10بجے سے دوپہر12بجے تک بمقام ہل پارک معراج امیوزمنٹ پارک نزد رہنما مسجد شہید ملت روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔ فائنل مقابلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی عرفان سلام میرانی مہمان خصوصی ہونگے جو اپنے دست مبارک سے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز‘میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کریں گے۔


٭٭٭٭٭