افسران کا ہنی مون ختم‘ اب سروس ڈیلیوری بہتر کرنا ہوگی‘ نسیم صادق

افسران کا ہنی مون ختم‘ اب سروس ڈیلیوری بہتر کرنا ہوگی‘ نسیم صادق

  


ڈیرہ غازیخان‘ راجن پور (سٹی رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) افسران کا ہنی مون پیرڈ ختم،اب سروس ڈیلیوری بہتر کرنا ہوگی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے محکموں کو اہم (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ٹاسک دیدئیے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن دن رات شفٹوں میں روزانہ 18 گھنٹے کام کرے گی،رات بارہ بجے سڑکوں کو دھویا جائیگا۔سیوریج مسائل کے حل کیلئے100 گز کے فاصلے پر کھدائی شروع کرکے مین ہولز تعمیر کئے جانے لگے۔ صفائی کیلئے شہر کو بلاک سطح پر تقسیم کرکے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔شہری ساتھ دیں،انتظامیہ تین ماہ کے اندر عوام کو بہتر ڈی جی خان دے گی۔کام چور اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افسران کا احتساب ہوگا۔مختلف اجلاسوں کی صدارت اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناکارہ گاڑیوں اور مشینری کی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے پارکس،گرین بیلٹس اور لانز کو نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے قدیم راستوں کو بحال کرایا جائیگا جس کیلئے محکمے فوری کام کریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ عوام کی حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔کمشنر نسیم صادق نے ڈی جی خان کلب کی تعمیر نو کے کام میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کو ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے دن رات کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی آفیسرز کلب کی موجودہ عمارت کی بحالی اور نئی تعمیرات پر تین کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سیاحت کو فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں کوہ سلیمان رینج میں ٹورسٹ ریزارٹ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنا ہوگا۔گیارہ میں سے تین سائٹس گلکی،مبارکی اور بارتھی میں کام کیا جارہا ہے۔سیاحتی اقدامات سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید،ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ انوار الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک خادم حسین،ایکسئین لوکل گورنمنٹ خلیل احمد کھوسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کا دورہ ضلع راجن پور کمشنر نے تحصیل روجھان میں اراضی ریکارڈ سنٹر، نادرہ آفس اور شہر کی مختلف واٹر سپلائی سکیموں اور ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا،کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کو فوری طور تمام ریکارڈ کی درستگی یقینی بنا کراراضی ریکارڈ سنٹر اور محکمہ ریونیو کے تمام افسران اور ملازمین کے دفاتر کو 15 روز میں نئی تعمیر شد عمارت میں شفٹ کر کے رپورٹ کرنے کا حکم کمشنر کا نادرا موبائل یونٹ سے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آئے لوگوں کی کھلے آسمان تلے موجودگی برہمی کا اظہار، اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو ایک گھنٹہ میں نادرا کے زیر تعمیر دفتر میں لوگوں کے لئے بیٹھنیکا باعزت انتظام کرنے کی سختی سے ہدایت کمشنر نسیم صادق کا ڈسپوزل اور واٹر سپلائی سکیموں کی خراب حالت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان، چیف افسر روجھان اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجنیئر نگ روجھان کو کارکردگی بہتر کرنیکا حکم صفائی، واٹر سپلائی سکیموں اور ڈسپوزل سمیت تمام معاملات ایک ہفتے میں درست ہونے چاہییں: کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے بلدیہ روجھان کی قابل مرمت مشینری کو فوری طور پر چالو کیا جائے اور ناکارہ مشینری کو نیلام کر کے رپورٹ پیش کی جائے تا کہ علیحدہ علیحدہ جگہوں کی بجائے ایک ہی مقام پر ترقیاتی کام کیے جائیں تاکہ وہاں کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے: کمشنر کی تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبہ کے معائنہ کے دوران ہدایات کامرس کالج روجھان کے زیر تعمیر کھیلوں کے میدان میں فوری طور پر سبزہ لگا کر اسے فعال کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کے لئے جگہ میسر ہو۔
نسیم صادق