میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ کے تیسرے دن مختلف کیٹیگریز میں دلچسپ مقابلے

  میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ کے تیسرے دن مختلف ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجا ب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 34 واں میپل لیف سیمنٹ پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ کے تیسرے دن مختلف کیٹیگریز میں دلچسپ مقابلے کھیلے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک،راؤ افتخار، چیف ریفری عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مینز سنگلز 35 پلس میں زوہیب رضا نے اسامہ وحید کو 6-4, 6-3 سے ہرا دیا۔ مینز ڈبلز 35 پلس میں عدیل احمد خان اور محبوب وحید نے عامراعجاز اکبر اور محمد یوسف کو 6-3, 6-2 سے جبکہ طلحہ وحید اور اسامہ وحید (گیس اینڈ آئل) نے حسین قریشی اور وقاص احمد بٹ کو 6-1, 6-1 سے ہرا دیا۔مینز ڈبلز 40 پلس میں طلحہ وحید (گیس اینڈ آئل) اور محمد شکیل (آرمی 30 کور گوجرانوالہ) نے فائزحسن (انگلینڈ) اور حسن سید (پاکستان) کو 6-0, 6-2 سے جبکہ عاشر علی خان اور فیاض خان نے حسین قریشی اور احمد وقاص بٹ کو 6-0, 6-1 سے ہرا دیا۔ مینز 45 پلس ڈبلز میں عاشر علی خان اورمحمد شکیل نے ندیم عباس اور حسن سید کو 6-1, 6-1 سے ہرایا۔

جبکہ فیاض خان اور رشید ملک(زیڈ ٹی بی ایل) نے فائز حسن اور محبوب وحید کو 6-3, 6-2 سے ہرا دیا۔

مینز65 پلس میں رائے زاہد اور راؤ افتخار احمد نے محمد سعید اکم اور نوید نجم کو 6-1, 6-2 سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...