برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا قیدی ہتھکڑیوں سمیت علاج کیلئے نشتر منتقل

  برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا قیدی ہتھکڑیوں سمیت علاج کیلئے نشتر منتقل

  



ملتان (وقائع نگار) برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا قیدی کا انوکھا علاج، ہتھکڑیوں سمیت نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا جارہا ہے سلطان(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

نامی قیدی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2014 میں گرفتار ہوا تھا۔جس کو گزشتہ برس خصوصی عدالت نے پولیس سے تصادم کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔بھکر جیل میں قید کاٹنے والے قیدی سلطان کو دورانِ حراست برین ٹیومر کا مرض لاحق ہوا۔جس کی تشخیص پر اور انسانی ہمدردی کی بناء ورثائکی جانب سے دی جانیوالی علاج کی درخواست پر سلطان کو بھکر جیل سے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا حالانکہ چار دن سے مذکورہ قیدی شدید بیمار تھا۔اس کے باوجود پولیس نے ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے اپنی زیر حراست رکھا۔ورثاء کے احتجاج پر آپریشن کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہتھکڑیوں نہ کھولی گئیں۔اور وہ زیر علاج ہے

برین ٹیومر

مزید : ملتان صفحہ آخر