خطرناک ملزمان کی نئی ریڈ بک کی تیاری شروع

  خطرناک ملزمان کی نئی ریڈ بک کی تیاری شروع

  


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)صوبائی حکومت نے 2020ء کے لیے خطرناک ملزمان کی نئی ریڈبک تیارکرناشروع کردی ہے جس میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے خطرناک ملزمان (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کی مکمل تفصیلات‘ ان کے سروں پرانعام‘ ان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ خطرناک ملزمان کی تصاویرپبلک مقامات پرنصب کی جائیں گی تاکہ لوگ ان خطرناک ملزمان کے بارے میں متعلقہ پولیس کوآگاہ کرسکیں خطرناک ملزمان کی اطلاع دینے والے افرادکے نام صیغہ رازمیں رکھے جائیں گے۔