مقدمہ قتل میں ملوث 7ملزمان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  مقدمہ قتل میں ملوث 7ملزمان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران بکری مالک کو رسیوں سے باندھ کر قتل کرنے کے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

مقدمہ میں ملوث 7 ملزموں کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزموں وسیم، سبطین، ذیشان، سرفراز، غالب، فہیم اور ہارون عرف راجہ 17 دسمبر کی رات مقتول سلیم کے گھر ڈکیتی کے ارادے سے گئے اور 12 بکریاں اٹھائی اور اسی دوران مقتول سلیم کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر اسے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے چند روز میں ہی اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزموں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اقرار کیا۔ ملزموں سے ابھی تفتیش سمیت برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...