بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز کی چوتھی فتح، ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی

  بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز کی چوتھی فتح، ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی

  



 سڈنی (اے پی پی) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے سڈنی تھنڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی، نک لارکن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم نے 143 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، ایلکس روز نے 40 رنز بنائے، حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میلبورن سٹارز نے نک لارکن اور مارکس سٹونس کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نک لارکن 65 اور مارکس سٹونس نے 58 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈینئل سیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ نک لارکن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی