بگ بیش لیگ: حارث رؤف چھا گئے، مداح خوشی سے نہال

  بگ بیش لیگ: حارث رؤف چھا گئے، مداح خوشی سے نہال

  



سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران لاہور قلندر کی طرف سے سامنے ا?نے والا ٹیلنٹ حارث رؤف بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں چھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی آسٹریلیا میں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، نوجوان تیز گیند باز نے میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کیخلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ باؤلر اب تک ٹورنامنٹ میں 7.10 کی اوسط سے 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ملکی گیند باز بن گئے ہیں۔حارث رؤف نے پہلے سڈنی کے کپتان کیلم فرگوسن کو پویلین بھیجا۔

،ان فارم بلے باز 13رنز بنا کر حارث کی گیند پر کیچ آ?ٹ ہوئے۔ پاکستانی پیسر نے بعد ازاں ایلکس روس اورڈینیل سیمز کو بولڈ کیا،

میچ کے دوران حارث رؤف نے اپنے 4 اوورز کے سپیل میں 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آ?ٹ کیے۔

26سالہ حارث ر?ف اب بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلے تین میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے با?لر بن گئے ہیں،ان سے قبل کیوی لیگ سپنر ایش سوڈھی نے اتنے میچز کے بعد 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، فاسٹ با?لر عمر گل اور سری لنکن پیسر لاستھ مالنگا نے اتنے ہی میچز کے بعد 8، 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...