علی گڑھ کلب اور اپالو کلب کی دوسرے مرحلے میں رسائی

  علی گڑھ کلب اور اپالو کلب کی دوسرے مرحلے میں رسائی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)علی گڑھ کلب اور اپالو کلب نے اپنے اپنے میچ جیت کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا،عامر میموریل کلب اور کٹاریا کرکٹ کلب کو پہلے ہی مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔علی گڑھ گراؤنڈ پر عامر میموریل کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے علی گڑھ کلب نے مقررہ 35اوورز میں دووکٹوں کے نقصان پر 325رنزبنائے،سیف بدر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 80گیندوں پر تین چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے 128،محمد اویس نذیر نے88اور زین العابدین نے 51رنزبنائے،،عامر میموریل کے عرفان احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں عامر میموریل کلب کی ٹیم مقررہ 35اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 205رنزبناسکی۔

عرفان علی 57،ارسلان ریاض 43اور احمد رضا 41رنزبناکر نمایاں رہے۔علی گڑھ کلب کی طرف سے اسامہ میر نے پانچ جبکہ ریحان رؤف اور عمران اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ بلے بازی پر علی گڑھ کلب کے سیف بدر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ریس کورس گراؤنڈ پر اپالوکلب نے کٹاریا کلب کو 106 رنز سے شکست دے دی۔کٹاریا کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے اپالو کلب نے مقررہ 30 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے،آغا سلمان 69،ایازتصور 66اور محمد سلمان 62رنز بناکر نمایاں رہے۔کٹاریا کلب کے محمد اشرف،وسیم اکبر اور ثاقب علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کٹاریا کلب کی ٹیم 25ویں اوور میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد عبدالرحمن 45,فیصل رفیق 35اور گل زمان 26 بناکر نمایاں رہے۔اپالو کلب کے آغا سلمان نے پانچ،عصید الرحمان نے دو جبکہ محمد سلیم نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر اپالو کلب کے آغاسلمان کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...