بنوں،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف ایکسائز کی کارروائی

بنوں،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف ایکسائز کی کارروائی

  



بنوں (بیوروپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں کی جانب سے تمام غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان،رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل مالکان کو اپنی گاڑیاں،رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ رانے کیلئے سات دن کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے اور ایک ہفتے کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیر بنوں طارق مسود کی جانب سے شہر بھر میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پمفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں لکھا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر رضاکارانہ رجسٹریشن نہ کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جائیگی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔اس سلسلے میں بارگین مالکان اور رکشہ یونین کے مشران نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور ایکسائز عملے کے ہمراہ آگاہی پملیٹس بھی تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر