صوابی،تین رکنی بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

صوابی،تین رکنی بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ)زیدہ پولیس کی اہم کاروائی تین رکنی بین الصوبائی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتارکر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ 8 عدد موٹرسائیکلز اور مختلف سپئیر پارٹس برآمدکر لئے گئے۔ یہ ایک بین الصوبائی موٹرسائیکل چور گروہ ہے،انہوں نے صوبہ پنجاب اور دیگر ضلعوں سے بھی موٹرسائیکل چوری کرکے بعد ازیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے سپیئرپارٹس کے طور فروخت کرتے تھے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی عمران شاہد (QPM)نے ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایت دی کہ کسی بھی معاشرتی و سماجی جرائم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔اس سلسلے میں تھانہ زیدہ پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تین بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ مدعیان حماد سکنہ مانیری اور ضیاء الرحمن سکنہ شاہ منصور سے تھانہ زیدہ کے حدود میں موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی،جس پر تشکیل شدہ ٹیم زیر نگرانی ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان،ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان،ایڈیشنل ایس ایچ او ایوب خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محتاج خان اور اے ایس آئی شہزاد خان نے نا معلوم موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کاروائی شروع کرکے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور علاقہ میں پتہ براری کرکے ملزم سجاد احمد سکنہ بام خیل کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،دوران تفتیش ملزم سجاد کی نشاندہی پر 8 عدد موٹر سائیکل سرقہ شدہ اور دیگر سرقہ شدہ موٹرسائیکلز کے مختلف قسم سپئیر پارٹس برآمد ہوا،سب انسپکٹر ایوب خان اور مختاج خان نے مزید تفتیش کرتے ہوئے ملزم سجاد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کا نام راز اگل دئیے جس پر تشکیل شدہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مسلم شاہ سکنہ باجا اور ارشاد سکنہ بام خیل کو گرفتار کیے گیے۔ بین الصوبائی چور گروہ موٹرسائیکل کو چوری کرکے بعد ازیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے سپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے،جن سے مزید موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹس،متعددانجنز،موٹرسائیکلز ٹینکی،سپیڈ میٹرز،لائٹس،ہیڈ لائٹس اور دیگر سرقہ شدہ سامان برآمد ہوئے،یہ ایک بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ ہے،انہوں نے ضلع صوابی کے علاوہ دیگر ضلعوں مردان،نوشہرہ اور خاص کر صوبہ پنجاب غازی و مختلف علاقوں سے بھی موٹرسائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔