ڈیرہ،حافظ واحد محمود کا اندرون شہر مین بازار توپانوالا کا اچانک دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کا اندرون شہر مین بازار توپانوالا کا اچانک دورہ۔ضلعی پولیس سرابرہ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ رات اچانک ڈیرہ شہرکے اہم بازار توپانوالا کا دورہ کیا۔ اس دوران پاک آرمی کے افسران، ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین، ڈی ایس پی سٹی سرکل اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے مذکورہ مقامات میں آمد و رفت کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کی تکالیف ازالے کے لیے روڈ کوکشادہ رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ضلعی پولیس سرابرہ نے اندرون شہر تمام روٹس کو عوامی آمد و رفت کے لیے صاف اور کشادہ رکھنے اور شہر کے تمام بازاروں سے ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کی بھی تنبیہ جاری کر دی ہے۔ اس موقع پر DPOڈیرہ نے ڈیرہ شہر کے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ شہر کے بازاروں کو صاف ستھرا اور کشادہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور بازاروں سے ناجائز تجاوزات رضا کارانہ طور پر ختم کرنے اور شہر کے ٹریفک نظام کا منظم رکھنے میں پولیس انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔