1122ریسکیو کی فراہمی بٹ خیلہ کے عوام کا دیر ینہ مطالبہ تھا، تشکیل ایڈووکیٹ

  1122ریسکیو کی فراہمی بٹ خیلہ کے عوام کا دیر ینہ مطالبہ تھا، تشکیل ایڈووکیٹ

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے نئے سال کے خوشی میں بٹ خیلہ کے عوام کو1122کاتحفہ دیکر عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکردیاعوام کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ میں 1122سروس نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کوایمرجنسی میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑاموجودہ حکومت نے ان کے مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے تحصیل بٹ خیلہ کے لئے ریسکیو1122فورس یہاں تعینات کردیاوہ 24گھنٹے عوام کے خدمت کے لئے حاضرہونگے عوام بھی ایمرجنسی کے صورت میں فوری طورپرریسیکو1122سے رابطہ کریں انہوں نے کہاکہ ائندہ کیلئے بھی علاقے کے عوام کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے اورانشاء اللہ عوام کوریلف دینے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر