رستم، مسجد کے اوپر گیارہ ہزار کے وی بجلی لائن گزرنے پر نمازی سراپااحتجاج

    رستم، مسجد کے اوپر گیارہ ہزار کے وی بجلی لائن گزرنے پر نمازی سراپااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائندہ پاکستان) مسجد کے اوپر 11 ہزار کے وی کے بجلی لائن گزرنے کے خلاف اہلیان ہوسئی سراپا احتجاج، اس سلسلے میں عمائدین محلہ کا مسجد کے سامنے احتجاج، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 10 دن کے اندر اندر مسجد کے اوپر گزرنے والابجلی لائن نہ ہٹایا گیا تو رستم مردان روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کرئینگے۔ تفصیلات کے تحصیل رستم کے نواحی علاقہ محلہ مدینہ مسجد ہوسئی گڑیالہ کے عمائدین نے دوران احتجاج میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے محلہ کے زیر تعمیر مسجد کے چھت کے اوپر گزری ہوئی 11 ہزارکے وی کے بجلی لائن کی وجہ سے چھت پر تعمیر کا کام مکمل روکا ہوا ہے اس ضمن میں ہم نے متعلقہ واپڈا سب ڈویژن حکام کو بار بار تحریری درخواستیں دی کی مگر تاحال ان پر کوئی عمل درامد نہ ہو سکا جس کی وجہ مسجد کے چھت پر لینٹر بھی روکا ہوا ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور سب ڈویژن واپڈا رستم سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر 10 دنوں کے اندر اندر مسجد سے بجلی کا لائن نہ ہٹایاکیا گیا تو رستم مردان روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بلاک کرکے احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہو گی