شیر گڑھ،لوند خوڑ میں ذہنی مریض کی لاش برآمد

  شیر گڑھ،لوند خوڑ میں ذہنی مریض کی لاش برآمد

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ لوند خوڑ کے حدودکنڈاو امیر زادہ کلے سے لوند خوڑ پولیس کو55سالہ ذہنی مریض کی لاوارث لاش مل گئی جو شدید سردی کی وجہ سے جان بحق ہوئے تھے لوند خوڑ پولیس نے لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لئے لوند خوڑ ہسپتال منتقل کیا گیا بعد میں متوفی بھائی تھانہ لوند خوڑ پہنچ کر اپنے بھائی کو شناخت کرلیا انہوں نے بتایا کہ صابر علی ولد نعمت علی سکنہ درگئی کوز کلے میرا بھائی ہے جو ذہنی مریض ہے اور کل گھر سے نکلا ہے جو کہ رات کو شدید سردی سے جان بحق ہوگیا لوند خوڑ پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...