بنوں، شمالی وزیرستان کی قوم اتمانزئی کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں، شمالی وزیرستان کی قوم اتمانزئی کا احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیوروپورٹ)شمالی وزیرستان کی اتمائزئی قوم نے میرانشاہ بازار میں احتجاجی کرتے ہوئے میرانشاہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے احتجاجی تحریک اسلام آباد تک بڑھانے کا اعلان کردیا اس موقع پر ایگزیکٹیوکمیٹی کے جنرل سیکرٹری سخی الرحمن,ملک قسمت اللہ براخیل, اے این پی کے رہنماعبدالخلیل,منور خان لالا,سیف اللہ درپہ خیل,حنیف اللہ داؤڑو دیگر نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ہم نے پہلے بہت سی تکلیفات برادشت کی ہیں اب مزید سزاکیوں دی جارہی ہے آپریشن ضرب عضب میں ایک ایک شخص کا نقصان ہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ سروے سے کافی لوگ رہ گئے ہیں اور جن خاندانوں کا سروے ہوا ہے ان خاندانوں کو نقصانات کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے یہ حکومت کا سراسر ظلم ہے قبائل نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں حکومت آئی ڈی پیز کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے اُنہوں نے اعلان کیا کہ نقصانات کے ازالے تک درپہ خیل و دیگرقومیں احتجاج جاری رکھیں گی حکومت قوم کے ساتھ زیادتی نہ کرے قوم بہت تکلیف میں ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائر اسلام آباد تک بڑھائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر