آل پارٹیز سیاسی اتحاد حسن خیل کاکوہ دامان کو تحصیل میں شامل کرنے کا فیصلہ مسترد

آل پارٹیز سیاسی اتحاد حسن خیل کاکوہ دامان کو تحصیل میں شامل کرنے کا فیصلہ ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر) آل پارٹیز سیاسی اتحاد حسن خیل سب ڈویژن نے حسن خیل سب ڈویژن کے علاقوں کو کوہ دامان تحصیل میں شامل کرانے کے فیصلے کو مسترد کردیا اور اس اقدام پر گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت اے این پی حسن خیل سب ڈویژن کے صدر ملک حضرت گل‘نمروز خان‘ ڈاکٹر عمران آفریدی‘ ملک لقمان آفریدی‘ ملک ریحان‘ معراج آفریدی، مجاہد گل، ڈاکٹر طارق،جے یوآئی کے مولانا شوکت، مولانا جنید آفریدی اورمینہ وال آفریدی کررہے تھے جنہوں نے گورنر شاہ فرمان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے کہاکہ کو ہ دامان پشاور کے چند افراد کے کہنے پر حسن خیل سب ڈویژن کو کوہ دامان تحصیل میں شامل کروایا حالانکہ حسن خیل سب ڈویژن آبادی اور رقبے کے لحاظ سے خود بڑا علاقہ ہے اسلئے مذکورہ ڈویژن کی اپنی حیثیت برقرار رکھا جائے، ان علاقوں کی حیثیت میں خصوصی فنڈز کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان ان علاقوں کے عوام کو آپس میں لڑانے کیلئے سرگرم ہے اور کسی بھی تشدد یا خون خرابے کی ذمہ داری گورنر ہی پر عائد ہوگی اسلئے وہ اپنا جاری کردہ اعلامیہ واپس لے ورنہ آل پارٹیز سیاسی اتحادحسن خیل سب ڈویژن کسی بھی غیر قانونی عمل کو نہ صرف عدالت میں چیلنج کریگی بلکہ صوبہ گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...