جندول،ضلع دیر پائیں میں بادل چھا گئے،پہاڑوں پر برفباری

  جندول،ضلع دیر پائیں میں بادل چھا گئے،پہاڑوں پر برفباری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جندول(نمائندہ پاکستان) ضلع دیر پائین بھر میں بادل چھا گئیں، پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ شروع، موسم شدید سرد،عوام گھروں تک محدود ہو گئیں۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق گذشتہ روز صبح سے ضلع دیر پائین بھر میں بادل چھا گئیں ہیں پہاڑی سلسلوں شاہی بنشاہی ترپامان، گرشم،لڑم ٹاپ،درہ مسکینی کے بالائی پہاڑی سلسلوں و دیگر سیاحتی پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ بعض علاقوں میں ٹریفک عارضی طور پر معطل ہوا ہے۔شہری علاقوں میں بھی آہستہ آہستہ بارش برسنا شروع ہو چکا ہے اور پورے ضلع کو سردی نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔شدید سردی کی وجہ سے گرم لباس کے دکانات اور گرم کھانوں جیسے کباب،مچھلی اور مٹن کے ہوٹلوں پر عوامی رش دیکھا جا رہا ہے جبکہ بازاروں میں عوام کا رش بہت کم اور محدود ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق بارش کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کے امکانات ہیں اگر سردی کا یہ لہر جاری رہاں تو برفباری شہری علاقوں کا رخ کر سکتی ہے۔