مہمند رائفلز کے ہیڈ کواٹر غلنئی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

مہمند رائفلز کے ہیڈ کواٹر غلنئی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند،مہمند رائفلز کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پاسنگ آوٹ پریڈ۔548ریکروٹس نے ٹریننگ سیشن مکمل کرکے آئی جی ایف سی سے حلف لیا۔دہشت گردی کے جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں فرنیٹر کور کے جوانوں نے دی ہے۔سیکورٹی فورسز نے قبائلی عوام کے ساتھ ملکر غیر روائتی جنگ جیت کرلازوال مثال قائم کی ہے۔ٹریننگ اور پاسنگ آوٹ پریڈ میں بہترین کارکردگی پر مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں مہمند رائفلز کے ہیڈ کوارٹرمیں 548 ریکروٹس کے پاسنگ اوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔جس میں آئی جی ایف سی میجرجنرل راحت نسیم مہمان خصوصی کے علاوہ بریگیڈئر روف،کمانڈنٹ محمد جمیل،ڈپٹی کمشنر افتحار عالم،ایم پی اے عباس الرحمن اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی ایف سی راحت نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کے تحت وجود میں آیاہے مگر بدقسمتی سے 1948 اور 1971میں مشکل حالات پیش آئے۔ جبکہ بعد میں بہت عرصے تک ہمارے ملک میں ایک غیر روائتی جنگ جاری رہی۔جس میں سترہزار سے زیادہ پاکستانی عوام ،قبائلی مشران اور فورسز شہید ہوئے۔ لیکن پاکستان کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور پورے پاکستانی عوام نے فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑکر قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فورسز نے عوام کی تعاون اور قربانیوں سے یہ غیر روائتی جنگ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران اور فرنیٹر کور نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔حالانکہ اس قسم کے جنگ نے عراق،لیبا،لبنان اور یمن جیسے ممالک کو تباہو برباد کردیا۔آئی جی ایف سی نے کہاکہ حکومت نے مہمند قبائل کے تعاون کے بدلے یہاں کیڈ ٹ کالج،مہمند ڈیم،ماڈل سکول جیسے ترقیاتی منصوبے تحفے میں دیئے۔اور ان منصوبوں سے یہاں پر خوشخالی آئیگی۔تقریب کے اخر میں مہمان خصوصی میجرجنرل راحت نسیم نے اچھی کارکردگی پر ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...