ڈی آئی خان پولیس کی 2019ء کی سالانہ کارکرگی رپورٹ جاری

ڈی آئی خان پولیس کی 2019ء کی سالانہ کارکرگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی سال 2019؁ء کی سالانہ کارکرگی کی رپورٹ جاری کردی،بڑے پیمانے پر مجرمان اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد گرفتار،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود و منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گزشتہ سال2019؁ء میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، اقدام قتل، چوری، راہزنی، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، کار لفٹنگ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6430ملزمان اور 101جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ اسی طرح 108کلاشنکوف، 18کالاکوف، 237 رائفل،370بندوقیں،1002پستول،19عدد ہینڈ گرینیڈ،06ڈیٹونیٹراور 26696مختلف ساخت کے کارتوس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 367کلوچرس،38038گرام ہیروئن،2559گرام افیون،482بوتل شراب اور 776گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ اسکے علاوہ کار لفٹنگ کی روک تھام کے لیے مختلف کاروائیوں میں تھانہ جات نے مجموعی طور پر 07گاڑیاں زیر دفعہ523/550ض ف کے تحت قبضہ پولیس کی گئیں۔ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائیوں میں 143789موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیاجن میں سے 860اپلائیڈ فار،1130بلا نمبرموٹر سائیکل قبضہ پولیس کیے گئے اورجعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 10موٹر کار، 01ٹرک اور 03موٹر سائیکلوں کے خلاف 419/420کے تحت مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ اس کے علاوہ سرقہ شدہ 07موٹر کاریں،31موٹر سائیکل،01آئل ٹینکر جبکہ نقب زنی، راہزنی اور سرقہ میں چوری شدہ رقم مبلغ1کروڑ93لاکھ59ہزار 80روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں 62افراد،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر220افراد،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کرتے ہوئے 457افراد،مختلف اداروں کی ناقص سیکیورٹی انتظامات پر 296افراد،ہوٹل ریسٹریکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 123افراد اور سود ی کاروبار میں ملوث 12افراد کے خلاف مقدمات درج ہوکر گرفتار کیے گئے۔ اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 942سرچ اور کومبنگ اپریشن کیے گئے جس میں 1087مجرمان اشتہاریوں کے علاوہ 4360مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ ان سرچ اپریشنز کے دوران 1298عدد مختلف ساخت کا اسلحہ، 16621عدد مختلف ساخت کے کارتوس برآمد کیے گئے۔اسی طرح 12603افراد کو زیر دفعہ 107/151ض ف،12005افراد کو زیر دفعہ 55/109/110ض ف چالان عدالت کیا گیا۔ ٹریفک وارڈنز پولیس ڈیرہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 77ہزار524افراد کو چالان کرکے 02کروڑ78لاکھ18ہزار600روپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا۔ اس کے علاوہ DRCضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے سال2019؁ء کے دوران مختلف نوعیت کے 430تنازعات خوش اسلوبی اور عوامی اطمینان کے ساتھ حل کیے۔سال 2019؁ء کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کروڑوں روپے مالیت کے ڈرائی فروٹ،16نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،28ہزار619لیٹر ایرانی ڈیزل،02ہزار لیٹر ایرانی پٹرول اور 250عدد ٹائر قبضہ میں کرکے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔