بنوں، عقیدہ ختم نبوتؐ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، حافظ عبدالستار شاہ

  بنوں، عقیدہ ختم نبوتؐ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، حافظ عبدالستار شاہ

  



بنوں ( بیوروپورٹ)عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا جب تک دنا قائم ہے ختم نبوت کا پرچار جاری رہیگا بھارتی افواج اور بھارتی حکومت کشمریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرے کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھیں گے خدا کرے کہ نیا سال کشمیریوں کی آزادی کا سال ثابت ہوجائے ان خیالات کا اظہار ختم نبوت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مولانا عبدالستار شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،مولانا نذیر احمد شاہ،مفتی عقیق الرحمن،مولانا ہدایت اللہ،مولانا طلحہ،مولانا احسان الہ،مولانا نیک نواز،مولانا عصمت الہ،مولانا تقی یونس،مفتی عارف حبیب،مولانا غلام اللہ،اسامہ،مفتی رضوان،مفتی ہدایت اللہ شاہ،مفتی عامر،قاری مراد علی،مولانا محمد قدیر،مفتی مولانا فتح اللہ،مولانا محمد روشان،قاری راشد،فرخان رشید،حاجی شاہ وزیر،ملک شیروز خان اے این پی، اور ملک نیک دراز خان نے کیا اوقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائیگی اور اسکے بعد تحصیل وائز کابینہ تشکیل دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر