مفتی محمود مرحوم کے دیرینہ ساتھی مولانا قاری محمد یوسف وفات پاگئے

  مفتی محمود مرحوم کے دیرینہ ساتھی مولانا قاری محمد یوسف وفات پاگئے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما، مولانا مفتی محمود، مولانا سراج الدین اور مولانا علاؤالدین مرحومین کے ساتھی، مولانا عبدالحئی بہلوی مرحوم کے خلیفہ مجاز اورجامعہ مسجد غلہ منڈی نزد تھانہ سٹی کے خطیب مولانا قاری محمد یوسف علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر95برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ جامع عید گاہ کلاں میں ادا کی گئی جس میں مختلف طبقات کے لوگوں سمیت علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں عیدگاہ کلاں سے متصل قبرستان حافظ خیر احمد شہید میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم نے ساری عمر قال اللہ و قال الرسولؐ میں بسر کی۔ تحریک نظام مصطفیٰ سمیت جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ مفتی محمود مرحوم کے بعد مولانا عبید اللہ درخواستی کی سرپرستی میں قائم جے یو آئی میں شامل رہے جسے بعد میں جے یو آئی (سمیع الحق) کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...