ایبٹ آباد:غرباء اور مساکین کیلئے اعظم دستر خوان کا انعقاد

  ایبٹ آباد:غرباء اور مساکین کیلئے اعظم دستر خوان کا انعقاد

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ہزارہ سیدظہیرالاسلام نے اعظم آباد میں اعظم دسترخوان کا افتتاح کر دیا،حکومتی ہدایات کے تحت ہزارہ بھر میں غریب اورنادار افراد کے لئے مفت دسترخوان لگائے جا رہے ہیں،اعظم آباد میں صدرایوان تجارت خورشیداعظم خان کی طرف سے لگایا گیا دسترخوان خوش آنند ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر ہزارہ سیدظہیرالاسلام،ڈپٹی کمشنر عامرآفاق نے سابق ممبرصوبائی اسمبلی خورشیداعظم خان کی رہائش گاہ اعظم آباد میں فری دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر صدرایوان تجارت خورشیداعظم خان نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دوسرے مسلمان بھائی کی داد رسی کرے اور مشکل میں ساتھ دے انہوں نے کہا کہ اعظم آباد میں قائم کیا جانے والا اعظم دسترخوان روزانہ ایک سو افراد کے لئے کھانا تیارکرے گا اور بلاتفریق غریبوں کو کھلائے گا انہوں نے کہا کہ یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جارہا ہے ااوراس میں کسی بھی سرکاری فنڈ کو شامل نہیں کیا گیا کمشنر ہزارہ سیدظہیرالاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے موخئر اور صاحبِ ثروت افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی خبرگیری کریں اور ان کی مدد میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے صدرایوان تجارت حویلیاں خورشیداعظم خان کی طرف سے ایک سو افراد کے لئے مفت کھانا تیار کرنے پر خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر فرد اپنے معاشرے میں نیکی کی سوچ رکھ کر خدمتِ خلق کرے تو بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...