تعلیم کا بنیادی مقصد انسان کی کردار سازی ہے،ریاض محمد ایڈووکیٹ

  تعلیم کا بنیادی مقصد انسان کی کردار سازی ہے،ریاض محمد ایڈووکیٹ

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ)سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد ڈگری کا حصول نہیں بلکہ انسان کی کردار سازی ہے،کوالٹی ایجوکیشن کے فرو غ میں نجی سیکٹر کا کردار مسلمہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بخاری پبلک ہائی سکول زیارت تالاش کے زیر اہتمام جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے ممتاز سماجی شخصیت سید حسن ایڈوکیٹ،ادارے کے پرنسپل میثل خان،سابقہ ناظمین ملک برکت خان،ملک محمد ابراہیم خان،منظور احمد خان،مفتی عرفان الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ملی نغمیں،ترانے،تقار یر اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی،مقررین نے کہا کہ پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی کا 65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،قوم کی امیدوں کا مرکز نوجوان طبقہ ہے جو کہ اپنی ذندگی کا مقصد ڈگری کا حصول نہیں بلکہ انسانیت اور کردار سازی بنا ئے،تعلیم کے سا تھ سا تھ تربیت لازمی عنصر ہے تاکہ انفرادی سوچ کی بجا ئے اجتماعی سوچ پروان چڑھ سکے،، مقررین نے زور دیا کہ نصابی سرگرمیوں کے سا تھ سا تھ ہم نصا بی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے طلبہ کے خفیہ صلاحیتیں باہر لانے میں مدد میں مدد ملتی ہے،تقریب کے آخر میں گزشتہ سال بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز،ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر