تورڈھیر،بلدیاتی نمائندوں کا واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ معطل

  تورڈھیر،بلدیاتی نمائندوں کا واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تورڈھیرشہرکے سابق بلدیاتی نمائندوں کا واپڈاکے خلاف جمعرات کے روز ہونے والا احتجاجی مظاہرہ معطل،ایس ایچ او تھانہ تورڈھیرافتخارشاہ کی کوششوں سے فریقین کو مذاکراتی ٹیبل پر بٹھایاجاسکا، ایس ڈی اوواپڈاسب ڈویژن تورڈھیرساجد خان نے مشتعل مظاہرین کی قیادت سابقہ بلدیاتی ناظمین سادہ انتظار، محمدکامران اور روح الامین کو مسائل کے تدارک کی یقین دہانی کرائی، تفصیلات کے مطابق سابق ناظمین سادہ انتظار،محمدکامران اور روح الامین نے تین یوم قبل واپڈاکی جانب سے اُور بلنگ، ناجائزجرمانوں،میٹرزکی ریڈنگ اورفوٹوزنہ لینے، واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرسے جاری چٹھی پر آر او آفس صوابی میں عمل دارآمد نہ ہونے جیسے مسائل کے خلاف جمعرات کے روز تورڈھیرشہرمیں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی دھرنا دینے کی کال دے رکھی تھی جسکا علم ہوتے ہی تھانہ تورڈھیرکے ایس ایچ او افتخار شاہ خان نے مشتعل مظاہرین کی قیادت کو ایس ڈی اوواپڈا تورڈھیر کیساتھ مذاکراتی میزپر بیٹھ کرمسائل کا حل نکالنے پر آمادہ کیا چنانچہ جمعرات کے روز ہونے والااحتجاجی مظاہرہ معطل کرکے واپڈاکے خلاف مشتعل مظاہرین کی قیادت، ایس ڈی او دیگر سٹاف اوریونین چیئرمین حاجی رئیس خان کے ہمراہ، ایس ایچ او تھانہ تورڈھیرکی سربراہی میں حجرہ شیرزمان شیر میں بیٹھ کر مذاکراتی اجلاس ہوا جسمیں ایس ڈی او ساجد خان نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مذکورہ جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے ہم نے سپیشل ڈیسک بھی بنالیا جو جنوری سے ہی فوری طور کام شروع کرے گا اورانشااللہ اُور ریڈنگ، ناجائزجرمانے نہیں ہونگے تاہم سٹاف کی کمی کیوجہ سے میٹرزریڈنگ کے مسائل میں سابق بلدیاتی نمائندوں سے تعاون کے طلب گار ہیں کہ یہ مسئلہ سپیکراسدقیصر اورمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ عبدالکریم خان کی وساطت سے حل کرائے کہ وہ محکمہ واپڈامیں ڈیلی ویجز یاکنٹریکٹ بیس پر بھرتی کرائیں تب تک اگر سابق بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے حلقہ کے میٹروں کی ریڈنگ لیکر ہمیں پہنچایاکریں تومسئلے کاتدارک ممکن ہے جسکے علاوہ ہفتہ 04 جنوری کو واپڈاآفس تورڈھیرمیں کھلی کچہری کے انعقادکاامکان ہے گوکہ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے بہرحال کھلی کچہری ضرور منعقد ہوگی جسمیں ایس ای، ڈی سی ایم اورایکس ای این صاحبان موجود ہونگے جو صارفین کے مسائل سنیں گے اور فوری ادراک کیلئے اقدامات بھی اٹھائیں گے جسمیں تورڈھیراورگردونواح کے واپڈاصارفین کو بھرپورشرکت کی دعوت دی جائیگی تاکہ مقامی اعلیٰ حکام کے سامنے اپنے مسائل پیش کرسکیں مذاکراتی اجلاس میں یونین چیئرمین حاجی رئیس خان کا کہنا تھا کہ سب ڈویژن تورڈھیرکے حدودمیں سات واپڈا دفاترشکایات ہیں جسمیں صرف دودفاتر میں سٹاف موجود ہے باقی پانچ دفاتر سٹاف کی کمی کے باعث خالی پڑے ہیں جس پر اگر عارضی بھرتی بھی کرائی جائیگی تو مسائل کاسد باب ہوسکے گا اس موقع پر مظاہرین کی قیادت نے ایک بار دھمکی دیتے ہوئے مذاکراتی اجلاس سے سابق ناظم سادہ انتظار کاکہنا تھا کہ اگر مذکورہ مسائل کاحل نہ نکالاگیا تو ”تنگ آمد بہ جنگ آمد“کے مصداق ہم تورڈھیرشہراورگردونواح کے عوام کو سڑکوں پر نکالنے پر مجبور ہونگے جسکے نتیجہ میں کسی بھی نقصان کی ذمہ داری واپڈاکے مقامی حکام پر ہوگی اجلاس کے آخرمیں مذاکراتی اجلاس کی کاروائی بطور یادداشت تحریرمیں لائی گئی جس پر سابق ناظمین، ایس ڈی او واپڈا، واپڈایونین چیئرمین، ایس ایچ او تھانہ تورڈھیراور صدر سبزی منڈی تورڈھیرسے دستخط لئے گئے تاکہ سند رہے۔